Saturday 24 October 2015

راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل اور راجہ قاسم جاوید کے ہمراہ یوسی بیول کا دورہ ۔


( ) راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل اور راجہ قاسم جاوید کے ہمراہ یوسی بیول کا دورہ ۔ بیول شہر پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی خوش آمدید کہنے والوں میں بیول شہر کے مشہورو معروف تاجر محمد جاوید بیکری والے اور شاہ ہارون عرف ٹافی شاہ کے علاوہ پی ایم ایل ن کے نمبردار محمد عباس امیدوار برائے چیرمین یوسی بیول ، مرزا محمد منیرامیدوار برائے وائس چیرمین یوسی بیول، چوہدری شکیل امیدوار برائے کونسلر، محمد شہزادامیدوار برائے کونسلر، چوہدری رضوان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان ، محمد شکیل ایڈووکیٹ امیدوار برائے کونسلر، محمد جاوید بھٹی منجوٹھہ ، ماسٹر محمد خالد منجوٹھہ ، حاجی محمد عارف صدر او پی ایل یوکے، سنی راجہ صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول ،آحسیب خالد پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول، طارق سیٹھی صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان اور بڑی تعداد میں ان کے چاہنے موجود تھے۔
اس کے بعد وہ سیدھےتمام دوستوں سمیت ڈھوک ہفیال بھٹی آصف مغل نائب صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول ، شوکت مغل کے گھر گئے اور ان کے والدِ محترم عارف مغل کی وفات پر فاتحہ پڑی اس موقع پر اظہر بھٹی ، اقبال بھٹی ، نزاکت مغل اور دیگر موجود تھے۔
اس کے بعد وہ موہڑہ جنڈی ماسٹر چوہدری نزاکت ، چوہدری لیاقت حسین ، چوہدری زبارت حسین کے گھر گئے اور ان کی بانھجی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتح پڑی اس مو قع پر چوہدری محمد صغیر ، چوہدری محمد شبیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
آخر میں وہ دھمیال ہاوس گئے اور چوہدری محمد لطیف سابق کونسلر جو حج کی سعادت کرکے آئے ان کو مبارک باد دی اس موقع پر چوہدری نذر حسین ، چوہدری حمزہ، چوہدری زعفران اور دیگر نے مہمانوں کو آبِ زم زم اور کھجوریں پیش کیں ۔
کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص ایم این اے نے کہا ہم دن رات گوجرخان کی تعمیروترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور سوا تین کروڑ روپے بیول گوجرخان سمیت تین سڑکوں کی مرمت کے لئے جاری ہو گئے ہیں اور محرم الحرام کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے اور وزیراعظم کو گیس کے منصوبوں کی مزید فنڈنگ کے لئے پونے چار ارب روپے کی سمری بھیجی ہے جس کی منظوری کے بعد بیول سمیت دیگر علاقوں کے منصوبوں پر کام شروع ہوگا اور مین لائن ڈالنےکا کام شروع ہو چکا ہے عوام سے گزارش ہے کہ تعمیروترقی کے کاموں میں کسی کی باتوں میں آکر رکاوٹ نہ ڈالیں ہمیں علاقے کی ضروریات کا احساس ہے اور ہر وقت اس کے لئے خلوصِ دل سے کام کر رہے ہیں اور مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے گوجرخان سے کامیابی حاصل کرے گی ۔
دھمیال روڈ کی تکمیل میں روڈ کیمٹی کے انچارج چوہدری شعیب اور چوہدری رضوان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان کی کوششوں کو سراہا اور کام کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ہر سکیم پر اسی معیار کو برقرار رکھا جائے تو کوئی وجہ نہیں کوالٹی میں بہتری نہ آئے دیگر کارکنوں کو بھی اس معیار پر سکیمیں مکمل کرنے کی تلقین کی اور نگرانی قائم رکھنے کی تاکید کی۔