Sunday 1 November 2015

سرپرست اعلیٰ او پی ایل نے اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل کی خصوصی درخواست پر المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی طرف سے قائم کردہ ہسپتال کننیٹ خلیل کو جانے والی سڑک کو پونے دو کروڑ روپے (1,75,00,000) سے مکمل کر دیا

دھمیال میڈیا سنٹر بیول۔ (رپورٹ حمزہ چوہدری) ۔ راجہ جاوید اخلاص ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری سرپرست اعلیٰ او پی ایل نے اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل کی خصوصی درخواست پر المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی طرف سے قائم کردہ ہسپتال کننیٹ خلیل کو جانے والی سڑک کو  پونے دو کروڑ روپے (1,75,00,000) سے مکمل کر دیا جس سے ہسپتال کو جانے والے مریضوں کو سہولت میسر آئے گی اور بجلی کے ٹرانسفرمر کا مسلۂ بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا یاد رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ نے یہ ہسپتال بنایا تھا جو پکی سڑک سے محروم تھا جسے راجہ جاوید اخلاص نے مکمل کروا دیا ہے جسے مکمل کروانے پر المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ اور او پی ایل نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Friday 30 October 2015

چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے نمازِجمعہ بیول میں ادا کی اور لوگوں سے ملے اس کے بعد دوستوں سے گپ شپ کی

دھمیال میڈیا سنٹر بیول۔ (رپورٹ سنی راجہ ) چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے نمازِجمعہ بیول میں ادا کی اور لوگوں سے ملے اس کے بعد دوستوں سے گپ شپ کی جس میں چوہدری امانت حسین آف ٹکال ، صوبیدار محمد الیاس آف دھمیال ، راجہ برکت حسین ، راجہ عابد ، راجہ اشرف ، چوہدری آصف دھمیال ، رضوان چوہدری ، حاجی نذر حسین ، وادی حسین ، اور دیگر شامل تھے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گیس کی مین لائن پر کام شروع کروانے پر راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ ادا کیا گیا ،آخر میں سویٹ شاہ نے جلیبی پکوڑوں اور چائے سے مہمانوں کی تواضع کی ۔

Thursday 29 October 2015

شرقی گوجرخان کے گیس کے رُکے ہوئے کام آج دوبارہ شروع اشتیاق چوہدری چیر مین او پی ایل کا شروع ہونے والے کام کا معائنہ


دھمیال میڈیا سنٹر بیول۔  راجہ جاوید اخلاص پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے کی کوششوں سے شرقی گوجرخان کے گیس کے رُکے ہوئے کام آج دوبارہ شروع 
اشتیاق چوہدری چیر مین او پی ایل کا شروع ہونے والے کام کا معائنہ اور محکمے کے ذمہ داروں کی بریفنگ ۔
 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہی عوام کی خدمت ہے اور اس مشن کو ہم جاری رکھیں گے اور بلا تفریق علاقے کو گیس کی فراہمی ہوگی اور جیسا کہ راجہ جاوید اخلاص صاحب نے چند دن پہلے ملنے والے وفد کو یقین دہانی کروائی تھی اس کو سچ ثابت کیا اور گیس کے روکے ہوئے کام کا جاب نمبر نکلو ایا اور مز ید فنڈز کی فراہمی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے یاد رہے کہ پورے پاکستان میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پونے آٹھ ارب روپے درکار تھے اور ساتھ ساتھ کورٹس کی طرف سے پابندی بھی جسے گزشتہ دو سال کے دوران راجہ جاوید اخلاص صاحب اور او پی ایل نے ختم کروایا اور ان کاموں کے لیے وزیراعظم پاکستان نے تین ارب روپے جاری کئے جن میں سے ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد گوجرخان کے لیے تھے اور مزید پونے چار ارب ان کاموں کو مکمل کروانے کے لیے درکار ہیں جس کی سمری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پہنچ چکی ہے اور راجہ جاوید اخلاص کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور جلد ہی وہ وزیراعظم سے یہ فنڈز لینے میں کامیاب ہوں گے ۔

Wednesday 28 October 2015

چوہدری سہوٹ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

پوٹھواری ڈراموں کے معروف ولن ایکٹر اور پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ویب ٹی وی کے ریجنل رپورٹر کو چند روز قبل فوجی
 فاؤنڈیشن ہسپتال میں نازک حالت میں داخل کروایا گیا تھا

پروردگار کے کرم اور ڈاکٹروں کے موثرعلاج کے بعد اب چوہدری سہوٹ اب اپنے گھر واپس آ گئے ہیں تا ہم انکے 
احباب اور اہل خانہ نے انکی صحت کاملہ کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 النور فوڈز برطانیہ کے مالک اور پی او ایل برطانیہ کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیئت چوہدری اشتیاق  نے چوہدری سہوٹ کی بیماری پر جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور بعض نے مالی امداد بھی کی، چوہدری سہوٹ نے تمام بہی خواہوں اور چاہنے والوں کا مشکل کی اس گھڑی میں دامے درمے سخنے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جلد صحت کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے،
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوہدری سہوٹ وہ 6 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ ان کی حالت میں بہتری آنے پر انہیں اب گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی انہیں آرام کی ضرورت ہے
اللہ تعالیٰ چوہدری سہوٹ پر اپنا رحم فرمائے اور اُنہیں شفا اور بھرپور صحت عطا فرمائے اور اُن کی تمام پریشانیاں دور فرمائے (آمین)......بیول ڈاٹ نیٹ
................................................................
بیول ڈاٹ نیٹ پوٹھواری ڈراموں کے معروف ولن ایکٹر اور پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ویب ٹی وی کے ریجنل رپورٹر چوہدری سہوٹ گزشتہ تین دنوں سے سانس کی نالی میں دشواری سے طبیعت پھر بگڑ گئی فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے ڈاکٹرز پر توجہ نہ دینے کا الزام، بیول ہسپتال کے چیف کوارڈینیٹر النور فوڈز برطانیہ کے مالک اور پی او ایل برطانیہ کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیئت چوہدری اشتیاق ، راجہ جاوید نگڑیال،راجہ صغیر آف مٹور،شیخ عبدالقدوس کلر سیداں محمود مرزا پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ٹیم ممبر چوآ خالصہ ،تصدق حماس اسٹریلیا،نومان چوہدری یورپ،پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کے روح رواں وقار بابر مغل برطانیہ سمیئت متعدد افراد نے چوہدری سہوٹ کی بیماری پر جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور بعض نے مالی امداد بھی کی، چوہدری سہوٹ نے تمام بہی خواہوں اور چاہنے والوں کا مشکل کی اس گھڑی میں دامے درمے سخنے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جلد صحت کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے،

Tuesday 27 October 2015

اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل سے ملاقات۔


اسلام آباد ڈاکٹر ناوید الظفر منجینگ ڈائریکٹر ہمدرد روح افزاء (وقف) پاکستان ، سلطان احمد شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی اشتیاق چوہدری منجینگ ڈائریکٹر النور فوڈز و چیرمین او پی ایل اور راجہ قاسم جاوید جنرل سیکرٹری او پی ایل سے ملاقات۔

Monday 26 October 2015

اشتیاق چوہدری راشد راٹھور کے کزن اور رفیق بٹ کے قریبی عزیز کی وفات پر ان کے گھر

 اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل ، سنی راجہ صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول ، آحسیب خالدیوتھ ونگ بیول ، چوہدری صدیق آف ہفیال اور دیگر نے عبید الرحمن راٹھور ، راشد راٹھور کے کزن اور رفیق بٹ کے قریبی عزیز کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کی ایثالِ ثواب کے لئے دعُاِمغفرت کی اور فاتحہ پڑی ۔

Sunday 25 October 2015

راجہ جاوید اخلاص ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری اور اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل، راجہ قاسم جاوید کا دورہ یو سی تھا تھی اور اسلام پورہ ج



دھمیال ہاوس میڈیا سنٹر بیول  راجہ جاوید اخلاص ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری اور اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل، راجہ قاسم جاوید کا دورہ یو سی تھا تھی اور اسلام پورہ جبر مختلف کارنر میٹنگز اور ملاقاتیں۔ 
سب سے پہلے سابق کونسلر ٹھیکیدار ریاست کے دفتر میں چائے کا اہتمام تھا جہاں ملک پرویز آف کنگر ، حاجی اسلم پگاڑہ ، میاں شجاع ایڈووکیٹ ، سابق چیرمین راجہ اسلم ، ٹھیکیدار ناصر چوہدری ، ممریز شیخ اور دیگر نے خوش آمدید کیا۔ 
اس کے بعد امیدواربرائے چیرمین یو سی تھاتھی ملک غضنفر علی ، راجہ طارق محمودامیدواربرائے چیرمین یو سی اسلام پورہ جبر ، راجہ امتیاز کیانی ، صوبیدار مشتاق چوہدری، راجہ بشارت ، راجہ لطیف سابق کونسلر نے بڑی تعداد میں کارکنوں سمیت رتالہ موڑ پر استقبال کیا اور ایک جلوس کی شکل میں ملوٹ میں جلسےکے لیے روانہ ہوئے اور راستے میں ڈاکٹر لطیف سالک کی بتھیجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے رُکے اور تعزیت کی۔ 

ملوٹ سکول میں ایک بہت بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے راجہ جاوید اخلاص ایم این اے سمیت قائدین نے خطاب کیا اور راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مجھے اس علاقے کی حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے اور اس کی سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس میں ہردو سرکھی اور نوٹلہ کی سڑک تکمیل کے مر احل میں ہیں اور اس کے علاوہ کچھ کی فنڈنگ اور اپرول ہو چکی ہے اور الیکشن کے بعد شروع ہو جائیں گی اور باقی رہ جانے والی سڑکوں کی منظوری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے جلدی لینے کی کو شش کریں گے۔

واپسی پر راجہ امتیاز کیانی کے گھر نئی آبادی مغیالہ میں معززینِ گاوں نے ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اور گاوں کی سڑک کا جائز مطالبہ کیا ۔
یہاں سے قافلہ چوہدری ظفر پگاڑہ کے کزن چوہدری ارشد کے گھر گیا اور ان کے عزیز کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔
اس کے بعد خانپور میں راجہ پنوں خان امیدوار برائے کونسلر کے گھر بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد پرُتکلف ڈنر کا اہتمام تھا جہاں مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔

Saturday 24 October 2015

راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل اور راجہ قاسم جاوید کے ہمراہ یوسی بیول کا دورہ ۔


( ) راجہ جاوید اخلاص ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری کا اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل اور راجہ قاسم جاوید کے ہمراہ یوسی بیول کا دورہ ۔ بیول شہر پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی خوش آمدید کہنے والوں میں بیول شہر کے مشہورو معروف تاجر محمد جاوید بیکری والے اور شاہ ہارون عرف ٹافی شاہ کے علاوہ پی ایم ایل ن کے نمبردار محمد عباس امیدوار برائے چیرمین یوسی بیول ، مرزا محمد منیرامیدوار برائے وائس چیرمین یوسی بیول، چوہدری شکیل امیدوار برائے کونسلر، محمد شہزادامیدوار برائے کونسلر، چوہدری رضوان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان ، محمد شکیل ایڈووکیٹ امیدوار برائے کونسلر، محمد جاوید بھٹی منجوٹھہ ، ماسٹر محمد خالد منجوٹھہ ، حاجی محمد عارف صدر او پی ایل یوکے، سنی راجہ صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول ،آحسیب خالد پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول، طارق سیٹھی صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان اور بڑی تعداد میں ان کے چاہنے موجود تھے۔
اس کے بعد وہ سیدھےتمام دوستوں سمیت ڈھوک ہفیال بھٹی آصف مغل نائب صدر پی ایم ایل ن یوتھ ونگ بیول ، شوکت مغل کے گھر گئے اور ان کے والدِ محترم عارف مغل کی وفات پر فاتحہ پڑی اس موقع پر اظہر بھٹی ، اقبال بھٹی ، نزاکت مغل اور دیگر موجود تھے۔
اس کے بعد وہ موہڑہ جنڈی ماسٹر چوہدری نزاکت ، چوہدری لیاقت حسین ، چوہدری زبارت حسین کے گھر گئے اور ان کی بانھجی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتح پڑی اس مو قع پر چوہدری محمد صغیر ، چوہدری محمد شبیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
آخر میں وہ دھمیال ہاوس گئے اور چوہدری محمد لطیف سابق کونسلر جو حج کی سعادت کرکے آئے ان کو مبارک باد دی اس موقع پر چوہدری نذر حسین ، چوہدری حمزہ، چوہدری زعفران اور دیگر نے مہمانوں کو آبِ زم زم اور کھجوریں پیش کیں ۔
کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص ایم این اے نے کہا ہم دن رات گوجرخان کی تعمیروترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اور سوا تین کروڑ روپے بیول گوجرخان سمیت تین سڑکوں کی مرمت کے لئے جاری ہو گئے ہیں اور محرم الحرام کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے اور وزیراعظم کو گیس کے منصوبوں کی مزید فنڈنگ کے لئے پونے چار ارب روپے کی سمری بھیجی ہے جس کی منظوری کے بعد بیول سمیت دیگر علاقوں کے منصوبوں پر کام شروع ہوگا اور مین لائن ڈالنےکا کام شروع ہو چکا ہے عوام سے گزارش ہے کہ تعمیروترقی کے کاموں میں کسی کی باتوں میں آکر رکاوٹ نہ ڈالیں ہمیں علاقے کی ضروریات کا احساس ہے اور ہر وقت اس کے لئے خلوصِ دل سے کام کر رہے ہیں اور مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پورے گوجرخان سے کامیابی حاصل کرے گی ۔
دھمیال روڈ کی تکمیل میں روڈ کیمٹی کے انچارج چوہدری شعیب اور چوہدری رضوان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم ایل ن یوتھ ونگ گوجرخان کی کوششوں کو سراہا اور کام کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ہر سکیم پر اسی معیار کو برقرار رکھا جائے تو کوئی وجہ نہیں کوالٹی میں بہتری نہ آئے دیگر کارکنوں کو بھی اس معیار پر سکیمیں مکمل کرنے کی تلقین کی اور نگرانی قائم رکھنے کی تاکید کی۔

Friday 23 October 2015

یادیں


بظاہر ایک چھوٹا سا لفظ ہے

"یاد"
مگر نہیں یہ چھوٹا سہی ! اس نے اپنے اندر ایک دنیا آباد کر رکھی ۔ دنیا ! خوشی کی دنیا ! غم کی دنیا ! مسکراہٹ اور آنسوؤں کی دنیا ، قہقوں اور آہ زاریوں کی دنیا ! یہ لفظ خوشی کے شادیانوں کے لمحات بھی بھی یہ اپنے اندر رکھتا ہے اور اذیت و کرب کا وقت بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے !
یہ لفظ دیکھنے میں پڑھنے میں لکھنے میں بالکل بڑا نہیں ہے ، لیکن جب اسے محسوس کیا جائےتو یہ جذبات کی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دینے کی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے ! یہ آنکھوں کووضو کرانے کی قوت رکھتا ہے ! یہ ہونٹوں پر ہنسی بکھیر دیتا ہے ! یہ لمحے میں تنہا کر دیتا ہے اور پل میں ہمارے اردگرد بھیڑ لگا دیتا ہے ۔
ہم گزرے لمحوں کو یاد کرتے ہیں، روتے ہیں ہنستے ہیں ، وہ سب اذیت اور کرب کے لمحے جو ہمارے آنکھوں میں مجسم ہو جاتے ہیں جو ہمارے دل کے زمین پر نقش ہو جاتے ہیں، آنکھیں بند کر کے جب ان لمحوں کو یاد کیا جاتا ہے تو آنکھیں ہمارے اختیار میں نہیں رہتی ! خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے ، دل بند ہونے کا امکان لگتا ہے ، دماغ سائیں سائیں کرنے لگتا ہے ، غرض یوں لگتا ہے وقت تھم گیا ، زندگی رک گئی ، ہم ایک بار پھر سے اسی گھڑی میں پہنچ جاتے ہیں ، وحشت عود آتی ہے ! مایوسی چھانے لگتی ہے ! اور پھر جب ہم وہ سب دہرا کر اپنی زندگی کی حقیقتوں میں واپس آتے ہیں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ یادیں ہمیں کھنچ کر کہاں لے گئیں تھیں ۔
اور یہی یاد جب ہمیں خوشی کے شادیانوں میں لئے جاتی ہیں ، زندگی کے لمحے حسین ہو جاتے ہے ، دل جینے پر آمادہ ہو جاتا ہے ، جذبات احساسات میں ہلچل مچ جاتی ہے ، لیکن یہ ہلچل ہمیں خوشی اور فرحت کا احساس مہیا کر دیتی ہے ، بے اختیار لبوں پر مسکراہٹ رقص کرنے لگتی ہے ۔ مایوسی کے بادل چھٹنے لگتے ہیں ،وقت تیزی سے گزرنے لگتا ہے ، اور کتنی ہی دیر تک یہ احساسات ہم پر حاوی رہتے ہیں ، ہمیں سکون پہنچاتے اور آسودگی مہیا کرتے ہیں ۔
یادیں سرمایہ بھی ہوتی ہیں اور کمزوری بھی ، یہ ہمیں مضبوط بھی کرتی ہیں اور ہماری توڑ پھوڑ بھی جاری رکھتی ہیں ، غرض یادوں کا طوفان اپنی تمام تر خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ ہماری زندگی میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یاد چیزوں سے وابسطہ ہو یا لوگوں سے ، کسی پیارے کے دائمی جدائی کا دکھ ہو کسی کے ساتھ گزرے حسین لمحے ، ہمارے اندر کی دنیا میں ایک طوفان آتا ہے اور آکر گزر جاتا ہے پھر سب کچھ ساکت و جامد ہو جاتا ہے ، سفر جاری ہو جاتا ہے ، اور یادیں بنتی رہتی ہے ، اور پھر یادوں کا یہ سلسلہ جو ہمارے ہوش میں آنے سے شروع ہو جاتا ہے تو سانس ختم ہونے پر یہ بھی اپنا اختتام کر دیتا ہے ، اس طرح ہم سے وابسطہ لوگوں میں ہماری ساتھ گزری وہ تمام یادیں منتقل ہو جاتیں ہیں پھر وہ ہمیں یاد کرتے ہیں ، ہمارے ساتھ گزرے اچھے بُرے لمحات اور زندگی کی گاڑی یادوں کا سفر ساتھ لئے یونہی جاری رہتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ 

.چوہدری سہوٹ کی طبیعت مزید بگڑ گئی دعاءے صحت کی اپیل..کچھ یادیں رہ جاتی ہیں

محققین کا خیال ہے کہ ہماری اچھی یادیں بری یادوں کی نسبت زیادہ عرصہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں تاکہ انسانی نسل خوش رہے اور برے حالات کا مقابلہ کر سکے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اپنی اچھی یادوں کو پکڑے رکھنا اور بری یادوں سے دامن چھڑا لینا ہمیں ناخوشگوار حالات سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے اور یوں ہم زندگی کو ایک مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔
Image caption
شروع شروع میں ہمیں یاد ہوتا ہے کہ ہماری فلائیٹ کتنی بری تھی

لیکن چونکہ اس عرصے میں کی جانے والی 80 فیصد تحقیقات امریکہ میں ہو رہی تھیں، اس لیے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دیگر ممالک اور تہذیبوں میں رہنے والے لوگ بھی .............۔
) پوٹھواری ڈراموں کے معروف ولن ایکٹر اور پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ویب ٹی وی کے ریجنل رپورٹر چوہدری سہوٹ گزشتہ تین دنوں سے سانس کی نالی میں دشواری سے طبیعت پھر بگڑ گئی فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے ڈاکٹرز پر توجہ نہ دینے کا الزام، بیول ہسپتال کے چیف کوارڈینیٹر النور فوڈز برطانیہ کے مالک اور پی او ایل برطانیہ کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیئت چوہدری اشتیاق ، راجہ جاوید نگڑیال،راجہ صغیر آف مٹور،شیخ عبدالقدوس کلر سیداں محمود مرزا پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ٹیم ممبر چوآ خالصہ ،تصدق حماس اسٹریلیا،نومان چوہدری یورپ،پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کے روح رواں وقار بابر مغل برطانیہ سمیئت متعدد افراد نے چوہدری سہوٹ کی بیماری پر جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور بعض نے مالی امداد بھی کی، چوہدری سہوٹ نے تمام بہی خواہوں اور چاہنے والوں کا مشکل کی اس گھڑی میں دامے درمے سخنے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جلد صحت کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے،

اکستان کرکٹ بورڈ کے دو اعلیٰ ترین عہدیداروں شہریار خان اور نجم سیٹھی کے درمیان ’اختلافات‘ سامنے آئے ہیں۔


نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں شہریار خان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے حالیہ دورۂ بھارت کے موقع پر شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی کوئی خبرگیری کی تھی۔
شہریار خان نےگذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شیو سینا کے حملے کے بعد وہ تمام وقت بی سی سی آئی کی طرف سے فون کا انتظار ہی کرتے رہے، لیکن کسی نے خبرگیری تک نہیں کی اور نہ ہی فون کر کے اس واقعے پر معذرت کرنے کی بھی زحمت گوارا کی گئی جس کے بعد انھوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب وہ کسی سے بات نہیں کریں گے۔
نجم سیٹھی نے دنیا ٹی وی پر کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ش