Thursday 29 October 2015

شرقی گوجرخان کے گیس کے رُکے ہوئے کام آج دوبارہ شروع اشتیاق چوہدری چیر مین او پی ایل کا شروع ہونے والے کام کا معائنہ


دھمیال میڈیا سنٹر بیول۔  راجہ جاوید اخلاص پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے کی کوششوں سے شرقی گوجرخان کے گیس کے رُکے ہوئے کام آج دوبارہ شروع 
اشتیاق چوہدری چیر مین او پی ایل کا شروع ہونے والے کام کا معائنہ اور محکمے کے ذمہ داروں کی بریفنگ ۔
 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہی عوام کی خدمت ہے اور اس مشن کو ہم جاری رکھیں گے اور بلا تفریق علاقے کو گیس کی فراہمی ہوگی اور جیسا کہ راجہ جاوید اخلاص صاحب نے چند دن پہلے ملنے والے وفد کو یقین دہانی کروائی تھی اس کو سچ ثابت کیا اور گیس کے روکے ہوئے کام کا جاب نمبر نکلو ایا اور مز ید فنڈز کی فراہمی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے یاد رہے کہ پورے پاکستان میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے پونے آٹھ ارب روپے درکار تھے اور ساتھ ساتھ کورٹس کی طرف سے پابندی بھی جسے گزشتہ دو سال کے دوران راجہ جاوید اخلاص صاحب اور او پی ایل نے ختم کروایا اور ان کاموں کے لیے وزیراعظم پاکستان نے تین ارب روپے جاری کئے جن میں سے ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد گوجرخان کے لیے تھے اور مزید پونے چار ارب ان کاموں کو مکمل کروانے کے لیے درکار ہیں جس کی سمری وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پہنچ چکی ہے اور راجہ جاوید اخلاص کی محنت ضرور رنگ لائے گی اور جلد ہی وہ وزیراعظم سے یہ فنڈز لینے میں کامیاب ہوں گے ۔