Wednesday 28 October 2015

چوہدری سہوٹ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے

پوٹھواری ڈراموں کے معروف ولن ایکٹر اور پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ویب ٹی وی کے ریجنل رپورٹر کو چند روز قبل فوجی
 فاؤنڈیشن ہسپتال میں نازک حالت میں داخل کروایا گیا تھا

پروردگار کے کرم اور ڈاکٹروں کے موثرعلاج کے بعد اب چوہدری سہوٹ اب اپنے گھر واپس آ گئے ہیں تا ہم انکے 
احباب اور اہل خانہ نے انکی صحت کاملہ کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 النور فوڈز برطانیہ کے مالک اور پی او ایل برطانیہ کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیئت چوہدری اشتیاق  نے چوہدری سہوٹ کی بیماری پر جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور بعض نے مالی امداد بھی کی، چوہدری سہوٹ نے تمام بہی خواہوں اور چاہنے والوں کا مشکل کی اس گھڑی میں دامے درمے سخنے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جلد صحت کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے،
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوہدری سہوٹ وہ 6 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ ان کی حالت میں بہتری آنے پر انہیں اب گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی انہیں آرام کی ضرورت ہے
اللہ تعالیٰ چوہدری سہوٹ پر اپنا رحم فرمائے اور اُنہیں شفا اور بھرپور صحت عطا فرمائے اور اُن کی تمام پریشانیاں دور فرمائے (آمین)......بیول ڈاٹ نیٹ
................................................................
بیول ڈاٹ نیٹ پوٹھواری ڈراموں کے معروف ولن ایکٹر اور پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ویب ٹی وی کے ریجنل رپورٹر چوہدری سہوٹ گزشتہ تین دنوں سے سانس کی نالی میں دشواری سے طبیعت پھر بگڑ گئی فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے ڈاکٹرز پر توجہ نہ دینے کا الزام، بیول ہسپتال کے چیف کوارڈینیٹر النور فوڈز برطانیہ کے مالک اور پی او ایل برطانیہ کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیئت چوہدری اشتیاق ، راجہ جاوید نگڑیال،راجہ صغیر آف مٹور،شیخ عبدالقدوس کلر سیداں محمود مرزا پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ٹیم ممبر چوآ خالصہ ،تصدق حماس اسٹریلیا،نومان چوہدری یورپ،پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کے روح رواں وقار بابر مغل برطانیہ سمیئت متعدد افراد نے چوہدری سہوٹ کی بیماری پر جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی اور بعض نے مالی امداد بھی کی، چوہدری سہوٹ نے تمام بہی خواہوں اور چاہنے والوں کا مشکل کی اس گھڑی میں دامے درمے سخنے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی جلد صحت کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے،