Sunday 25 October 2015

راجہ جاوید اخلاص ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری اور اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل، راجہ قاسم جاوید کا دورہ یو سی تھا تھی اور اسلام پورہ ج



دھمیال ہاوس میڈیا سنٹر بیول  راجہ جاوید اخلاص ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری اور اشتیاق چوہدری چیرمین او پی ایل، راجہ قاسم جاوید کا دورہ یو سی تھا تھی اور اسلام پورہ جبر مختلف کارنر میٹنگز اور ملاقاتیں۔ 
سب سے پہلے سابق کونسلر ٹھیکیدار ریاست کے دفتر میں چائے کا اہتمام تھا جہاں ملک پرویز آف کنگر ، حاجی اسلم پگاڑہ ، میاں شجاع ایڈووکیٹ ، سابق چیرمین راجہ اسلم ، ٹھیکیدار ناصر چوہدری ، ممریز شیخ اور دیگر نے خوش آمدید کیا۔ 
اس کے بعد امیدواربرائے چیرمین یو سی تھاتھی ملک غضنفر علی ، راجہ طارق محمودامیدواربرائے چیرمین یو سی اسلام پورہ جبر ، راجہ امتیاز کیانی ، صوبیدار مشتاق چوہدری، راجہ بشارت ، راجہ لطیف سابق کونسلر نے بڑی تعداد میں کارکنوں سمیت رتالہ موڑ پر استقبال کیا اور ایک جلوس کی شکل میں ملوٹ میں جلسےکے لیے روانہ ہوئے اور راستے میں ڈاکٹر لطیف سالک کی بتھیجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے رُکے اور تعزیت کی۔ 

ملوٹ سکول میں ایک بہت بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے راجہ جاوید اخلاص ایم این اے سمیت قائدین نے خطاب کیا اور راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مجھے اس علاقے کی حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے اور اس کی سڑکوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس میں ہردو سرکھی اور نوٹلہ کی سڑک تکمیل کے مر احل میں ہیں اور اس کے علاوہ کچھ کی فنڈنگ اور اپرول ہو چکی ہے اور الیکشن کے بعد شروع ہو جائیں گی اور باقی رہ جانے والی سڑکوں کی منظوری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے جلدی لینے کی کو شش کریں گے۔

واپسی پر راجہ امتیاز کیانی کے گھر نئی آبادی مغیالہ میں معززینِ گاوں نے ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اور گاوں کی سڑک کا جائز مطالبہ کیا ۔
یہاں سے قافلہ چوہدری ظفر پگاڑہ کے کزن چوہدری ارشد کے گھر گیا اور ان کے عزیز کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔
اس کے بعد خانپور میں راجہ پنوں خان امیدوار برائے کونسلر کے گھر بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد پرُتکلف ڈنر کا اہتمام تھا جہاں مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔